شوبز

جاپان: پورن اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

جاپانی اداکارہ رائے لل بلیک، جنہیں کائے اساکرا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسلام قبول کرچکی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر موجود اپنی تمام فحش تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

جاپان: پورن اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا

جاپان کی سابق فحش فلموں کی اداکارہ رائے لل بلیک نے اسلام قبول کرلیا اور اب وہ رمضان المبارک کے دوران ملائیشیا میں مذہبی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اسلام قبول کر کے اپنی زندگی میں ایک بڑا روحانی قدم اٹھاتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی پیروی شروع کردی ہے اور وہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ملائیشیا میں روزے رکھنے اور عبادات میں مصروف ہیں۔ رائے لل بلیک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کوالالمپور میں روایتی اسلامی لباس اور حجاب میں نظر آئیں۔

جھانوی کپور کا سادہ مگر نیا انداز

رائے لل بلیک نے حالیہ دنوں میں اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے بولڈ مواد ہٹا دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان کے نام سے جاری ہونے والا کوئی بھی غیر اخلاقی مواد پرانی ریکارڈنگز ہیں جو اسلام قبول کرنے سے پہلے بنائی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button