
امریکی پابندیاں: ایران کا جواب
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔
ترجمان ںۓ کہا کہ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعویٰ محض دھوکا ہے۔ مخالفین پر پابندیوں کی امریکی پالیسی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔ امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔