کھیل
سپورٹس بورڈ پنجاب: خاتون ورکر سے بدتمیزی، 3 نوکری سے فارغ
سپورٹس بورڈ پنجاب میں خاتون ملازمہ سے ہراسانی کے معاملے پر 3 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا

سپورٹس بورڈ پنجاب: خاتون ورکر سے بدتمیزی، 3 نوکری سے فارغ
سپورٹس بورڈ پنجاب میں ایک خاتون ملازمہ نے کچھ ماہ قبل چند ملازمین کے خلاف ہراساں کرنے پر درخواست دی تھی۔ محکمہ نے ڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی نے انکوائری کے بعد اپنی رپورٹ سیکریٹری سپورٹس کو دی۔ انکوائری کمیٹی کی تجاویز پر سیکریٹری سپورٹس نے دوباہ انکوائری کی جس کے بعد سیکریٹری سپورٹس نے ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ملازمین کو پہلے معطل کیا گیا اور ثبوتوں کی روشنی میں نوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ ملازم مبشر، احسان بھٹی اور محمد عزیر کو نوکری سے فارغ اور میاں شاہد کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔