قومی خبریں

پاکستان: آئی ایم ایف کی منشاء پر ٹیکس لگائے، آگاہ کردیا

پاکستان نے آئی ایم ایف کو اس کی شرط پر ٹیکس عائد کرنے کے لیے قانون سازی سے آگاہ کر دیا۔

پاکستان: آئی ایم ایف کی منشاء پر ٹیکس لگائے، آگاہ کردیا

پاکستان میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح کارپوریٹ سیکٹر کے برابر رکھی گئی ہے۔ زرعی شعبے میں سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن تک کوئی ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے تک زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس نافذ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے زرعی انکم ٹیکس کی شرح بڑھانے کے لیے قانون سازی کی۔

سالانہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ روپے تک کی زرعی آمدن پر 90 ہزار فکس ٹیکس عائد کیا۔ سالانہ 12 سے 16 لاکھ روپے کے سلیب میں 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 20 فیصد ٹیکس لگایا گیا، سالانہ 16 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 1 لاکھ 70 ہزار فکسڈ ٹیکس عائد ہو گا۔ سالانہ 16 سے 32 لاکھ روپے کے سلیب میں 16 لاکھ سے زائد آمدن پر 30 فیصد ٹیکس ہو گا۔

ذرائع کے مطابق زرعی انکم ٹیکس کی قانون سازی سے متعلق آئی ایم ایف کو ٹیکس کی شرح سے آگاہ کیا گیا۔

آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button