قومی خبریں

ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، عمر ایوب

رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک سے اس حکومت کی وجہ سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلا گیا ہے، عمر ایوب

عمر ایوب نے کہا کہ یہ 20 لاکھ لوگ 40 لاکھ فی کس دے کر بیرون ملک گئے۔ اس رقم کو ڈالر میں بدلیں تو یہ 27ارب ڈالر بنتے ہیں۔ ادھر ہم لوگ ڈیڑھ ارب ڈالر کے لیے کشکول لے کر آئی ایم ایف کے پاس جا رہے ہیں۔

زرداری اور شریفوں کو  پکڑ کر کیوں اندر نہیں کرتے۔ شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید جیل میں ہیں۔ حسان نیازی اور ہمارے ورکرز جیل میں اس وقت سیاسی قیدی ہیں۔ ان کو نظر نہیں آرہا پاکستان میں قانون کی بالادستی نہیں ہے۔ قانون کی بالادستی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے یہاں پر سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔ غربت کی لکیر سے دو کروڑ لوگ نیچے چلے گئے ہیں۔

گندم کا بحران آ رہا ہے: عمر ایوب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button