قومی خبریں
چیئرمین سینٹ کا آڈر بھی نظر انداز
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا۔

چیئرمین سینٹ کا آڈر بھی نظر انداز
پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ ہونے پر رولنگ میں کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے۔ عون عباس اور اعجاز چوہدری کی گرفتاری کے معاملے پر انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ پروڈکشن آرڈر پر جزوی طور پر عمل درآمد کیا گیا۔ عمل درآمد نہ کر کے اتھارٹی کو چیلنج کیا گیا۔ معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں۔