قومی خبریں

پرویز خٹک تحریک انصاف سے نمٹ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بار بار چڑھائی کرتی ہے، پرویز خٹک اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

پرویز خٹک تحریک انصاف سے نمٹ سکتے ہیں، رانا ثناء اللّٰہ

 کہا کہ پرویز خٹک کے پی کے بھاری بھر کم اور موثر شخصیت ہیں۔ کے پی حکومت آئے دن اسلام آباد پر چڑھائی کی تیاری کرتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ پرویز خٹک موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ عید کے بعد دوبارہ سے ان کا پروگرام بن رہا ہے۔ بجائے کام کرنے کے انھوں نے پورا زور اسلام آباد چڑھائی پر لگایا ہوا ہے۔ کے پی کے حوالے سے پرویز خٹک کے لانے کے مثبت اثرات ہوسکتے ہیں۔ پرویز خٹک کے  لانے میں وہ سوچ بھی ہوسکتی ہے جس کی وجہ سے سوال ہو رہے ہیں۔

کہا کہ یہ اتحادی حکومت ہے کبھی ن لیگی حکومت کا دعویٰ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی ہر مشاورت میں شامل ہوتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سو دن بعد کابینہ میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔

12 اکتوبر نہ آیا تو معاشی بحران ختم، رانا ثناء اللّٰہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button