بین الاقوامی

سفری پابندیاں،پاکستانی،افغانی، امریکہ داخلہ بند 

ٹرمپ کا نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانیوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند کرنے کا ارادہ۔

سفری پابندیاں،پاکستانی،افغانی، امریکہ داخلہ بند

ٹرمپ کا نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانیوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند کرنے کا ارادہ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق امریکہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہا ہے۔ نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر کی جانب سے رواں سال 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکہ آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ نئی پابندیوں سے وہ ہزاروں افغان بھی متاثر ہو سکتے ہیں جنہیں امریکہ میں بسانے کے لیے کلیئرنس مل چکی ہے۔

ٹرمپ کی عالمی فوجداری عدالت پر پابندی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button