قومی خبریں
وزارت قانون نے نیب ترمیمی بل واپس لے لیا
وزارت قانون نے حکومت کا قومی احتساب بیورو ترمیمی بل واپس لے لیا۔

وزارت قانون نے نیب ترمیمی بل واپس لے لیا۔
قومی اسمبل کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا محمود بشیر ورک کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ دوران اجلاس وزارت قانون نے حکومت کا نیب ترمیمی بل واپس لے لیا۔ اس بل میں نیب ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کرنے کی تجویز تھی۔ اجلاس کے دوران حکام وزارت قانون نے بتایا کہ وزارت قانون و انصاف نے 13 منصوبے تجویز کیے ہیں۔ پاکستان میں 13 بڑی جیلوں کو کورٹس کے ساتھ منسلک کیا جارہا ہے۔