بین الاقوامی
یوکرین ہمدرد: ناروے کا امریکی فوج کو ایندھن سپلائی سے انکار
ناروے کی کمپنی نے ٹرمپ رویے پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کردیا۔

یوکرین ہمدرد: ناروے کا امریکی فوج کو ایندھن سپلائی سے انکار
ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اعلان کیا۔
کمپنی نے گزشتہ سال 2024ء میں امریکی افواج کو 30 لاکھ لیٹر ایندھن فراہم کیا تھا۔
مالک گنر گران نے کہا کہ مختصراً صرف اتنا کہوں گا کہ آج ہم نے ٹی وی کی اسکرین پر بہت خراب مناظر دیکھے۔ جس میں یوکرین کے صدر کو اپنے آپ کو پُرسکون رکھنے کا پورا کریڈٹ جاتا ہے۔ حالانکہ امریکا نے پیٹھ میں وار کیا ہے۔ امریکی افواج اور ان کے جہازوں کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے۔ ناروے کی بندرگاہ سے اب انہیں تیل نہیں ملے۔