قومی خبریں
رمضان، پہلے عشرے میں بارشیں متوقع
محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں رمضان کے پہلے عشرے میں بارش نوید سنا دی۔

رمضان، پہلے عشرے میں بارشیں متوقع
محکمۂ موسمیات کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتہ ملک بھر میں شدید بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے۔
سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتِ حال پیدا ہو سکتی ہے۔ میدانی علاقوں میں ژالہ باری، تیز ہواؤں اور بارش کی اطلاع دی گئی ہے ۔ موسمی صورتِ حال کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری۔ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی بھر سکتا ہے۔