قومی خبریں
ڈبل سے پہلے سنگل بس تو چلا لیں:نعیم الرحمٰن
امیرِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ ایک وزیر نے ڈبل ڈیکر کا اعلان کیا، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔

ڈبل سے پہلے سنگل بس تو چلا لیں:نعیم الرحمٰن پریس کانفرنس میں کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے۔ 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی۔ یہاں پروجیکٹس 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔
شہر کا نظام مکمل تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا۔ ڈمپرز اور ٹینکرز لوگ مار رہے ہیں۔ کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے۔ رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔