بین الاقوامی
حسن نصر اللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی
سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی

حسن نصر اللّٰہ کی تدفین 23 فروری کو ہو گی
سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق جنازے کا اجتماع شام 4 بجے بیروت سپورٹس سٹیڈیم میں ہو گا. میڈیا کے مطابق اجتماع سے حزب اللّٰہ کے سربراہ نعیم قاسم خطاب کریں گے۔ سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے دن دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ واضح رہے کہ حسن نصر اللّٰہ کی شہادت کے بعد امانتاً تدفین کی گئی تھی۔