قومی خبریں
کراچی،موت بانٹتے ٹریلر موٹر سائیکل سوار جاںبحق
کراچی: ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

کراچی،موت بانٹتے ٹریلر موٹر سائیکل سوار جاںبحق۔ حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
دو ماہ میں مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹینکر حادثات پر سیاسی بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔
شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار، اے این پی کے شاہی سید اور ٹرانسپورٹر رہنما لیاقت محسود کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 15 افراد بھی زیر حراست ہیں۔