قومی خبریں
رمضان پیکیج: کارڈ دکھاو سستی چینی پاؤ
رمضان المبارک میں چاروں صوبوں میں سستی چینی دینے کا فارمولا طے پا گیا۔

رمضان پیکیج: کارڈ دکھاو سستی چینی پاؤ۔ سیکریٹری فوڈ خیبر پختون خوا نے ملز کو سبسڈائز چینی کا مراسلہ نہ ملنے کا شکوہ کیا ہے۔ رمضان المبارک میں چینی پر 20 روپے سبسڈی دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فی کلو چینی 130 روپے میں ملے گی۔ چینی سستے ماڈل بازاروں میں فروخت کی جائے گی۔ چھوٹے بڑے اسٹورز پر سبسڈائز چینی ڈی سی کاؤنٹر پر ملے گی۔ 1 اور 2 کلو چینی کے بیگز فروخت کیے جائیں گے۔ شناختی کارڈ پر شہری زیادہ سے زیادہ 5 کلو چینی خرید سکیں گے۔ سیل رمضان سے 3 روز قبل سے 27 رمضان تک ملے گی۔