قومی خبریں

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ

اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز، ناکے بھی قائم قائم کسی کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی

راولپنڈی:اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ۔ پولیس نے اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر کنٹینرز لگا دیے جبکہ اضافی ناکے بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔ سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں کو تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں کی گاڑی بھی اڈیالہ جیل سے 2 کلومیٹر دور روک لی تھی۔ عمران خان سے ملاقات کے عدالتی احکامات دکھانے پر علیمہ خان کو جانے دیا گیا۔

اڈیالہ جیل میں کیمرے اور مائیک لگے ہوتے ہیں، عمر ایوب

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے اطراف سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، جب تک آپریشن مکمل نہیں ہوتا کوئی بھی جیل کی طرف نہیں جا سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button