قومی خبریں
لیکچر نہ دیں 16 سال سے کچرا نہیں اٹھا سکے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سےچل رہے ہیں۔

لیکچر نہ دیں 16 سال سے کچرا نہیں اٹھا سکے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے۔ مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کر رہے ہیں۔ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لے کر بہت کہانیاں ہمارے پاس بھی موجود ہیں۔ پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہو جائے تو آپ تڑپنا شروع کر دیتے ہیں۔ سندھ میں جانور بندھے سکولوں اور ٹرانسپورٹ کا رونا سالوں سے رویا جا رہا ہے۔ اپنی حکومت کی 16 سال کی کارکردگی اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کر لیں۔ جو جماعت 16 سال سےکراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔