قومی خبریں

راولپنڈی: پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا. واسا نے شہر میں واٹر ایمرجنسی نافذ کردی۔

راولپنڈی: پانی کا بحران، ایمرجنسی نافذ

خشک سالی کے باعث  ایم ڈی واسا نی خبردار کردیا۔  فروری اور مارچ میں بارشیں نہ ہوئیں تو پانی کا مسئلہ سنگین ہو جائے گا. محکمہ موسمیات نے کم بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ آبادی میں اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر میں کمی ہو رہی ہے. خشک سالی کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہوگئی ہے. پانی کے کم استعمال کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔

 کہنا ہے کہ خشک سالی کے باعث ڈیموں میں اور زیرِ زمین پانی شدید متاثر ہوا ہے۔ پانی کی طلب اور سپلائی بھی شدید متاثر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پانی ضائع کرنے پر واسا نے 2 شہریوں کے چالان کیے ہیں، پانی کے غیر ضروری استعمال پر مقدمات کا اندراج کریں گے۔

ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانی کا استعمال کم کریں۔ خان پور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث 22 فروری تک پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔

پنجاب: پانی ضائع کرنے پر 10 ہزار جرمانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button