قومی خبریں

پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد

پنجاب بھر میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کردی گئی۔

پنجاب: گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھر میں گاڑی دھونے پر 10 ہزار روپے جرمانہ جبکہ تمام غیر قانونی سروس اسٹیشنز بھی فوری بند کرانے کا حکم ہے۔

پانی ری سائیکل کرنے کے سسٹم کے بغیر سروس اسٹیشن پر 1 لاکھ جرمانہ عائد ہوگا۔ 28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں تعمیراتی مقام پر بھی زمینی پانی کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب انوائرمینٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

پنجاب: پانی ضائع کرنے پر 10 ہزار جرمانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button