جرم و سزا
لاہور: 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا۔

لاہور: 2 خواتین پر تیزاب پھینک دیا
متاثرہ خواتین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
جھلسنے والی خاتون نے بتایا کہ سودا سلف لینے بازار گئی تھی۔ گھر کے قریب پہنچی تو موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد نے تیزاب پھینکا۔