قومی خبریں
میری نہ مانی گئی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بھی بات نہ مانی تو صدارت چھوڑ دوں گا۔

میری نہ مانی گئی تو صدارت چھوڑ دوں گا: جنید اکبر
مردان میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن ہوں، سیاسی نوکر نہیں، غلط کو غلط اور ٹھیک کو ٹھیک کہہ سکتا ہوں۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ چوروں کو پارٹی میں برداشت نہیں کریں گے، سیاست کو کاروبار نہیں بنائیں گے، ہر کارکن کی رپورٹ بانی پی ٹی آئی تک پہنچاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک عمران خان کا اعتماد وزیرِ اعلیٰ پر ہے، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ادارے ہمارے اپنے ہیں، ان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے صدر کا کہنا ہے کہ ہم سے غلطیاں ہوئیں، آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، جو آج ہم پر ہنس رہے ہیں، کل انہیں بھی اس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جنید اکبر نے یہ بھی کہا کہ لاشیں اور زخمی ہم نے اٹھائے، پھر بھی مطالبہ کرتے ہیں عدالتی تحقیقات کی جائیں۔