آج کا کالم

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کرپشن

سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں کرپشن
سید محسن رضا بخاری

کسی بھی ملک کی ترقی میں روڈ انفراسٹرکچر مسلمہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے ،سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے ہی ذرائع نقل و حمل کا بہتر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ عوام کا ایک جگہ سے دوسری جگہ تک سفر تبھی آسان ہوسکتا ہے جب راستے معیاری ہوں۔ اس سہولت کی اہمیت کا اندازہ ماضی اور حال کے تناظر میں بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔ ماضی میں جب سڑکیں نہیں ہوا کرتی تھیں یا ضرورت سے کم ہوتی تھیں تو نہ صرف انفرادی اور اجتماعی سفر مشکل ہوتا تھا بلکہ اشیائے ضرورت کی نقل حمل میں نہ صرف دشواری ہوتی تھی بلکہ اخراجات اوروقت بھی زیادہ درکار ہوتا تھا ۔ دور حاضر میں جب ہر ملک میں سڑکوں کے جال بچھائے جا چکے ہیں ان ممالک میں سفری سہولتیں بھی بہتر میسرآ رہی ہیں لوگ سینکڑوں میل دور جا کر بھی واپس گھروں کو لوٹ آتے ہیں جبکہ ماضی میں ایسا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہوتا تھا۔
دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں سڑکوں کی تعمیرو مرمت پر ہر سال اربوں روپے خرچ ہو رہے ہیں مجھے ایسے لوگوں کی رائے سے اختلاف ہے جو یہ بحث کرتے سنائی دیتے ہیں کہ حکومت کو سڑکیں اور پل تعمیر کرنے کے بجائے صنعت و تجارت اور تعلیم پر توجہ دینی چاہئے ایسے دوست احباب اپنے موقف کو بار بار دہراتے ہوئے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ملک میں سڑکیں نہ ہوں یا ضرورت سے کم ہوں تو کسی بھی شعبے سے وابستہ لوگوں کو کن مشکلات سے دو چار ہونا پڑے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں تو عوام کے لئے کام کی جگہوں تک پہنچنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اگر سڑکیں سرے سے موجود ہی نہ ہوں تو سفر کیسے ہوگا؟ طلبہ و طالبات تعلیمی اداروں ، مزدور صنعتی یونٹوں تک اور مریض ہسپتالوں تک آسانی سے اور بروقت کیسے پہنچ سکتے ہیں؟ اس تناظر میں دیکھا جائے تو حکومت کا سڑکوں اور پلوں کی تعمیر و مرمت پر بروقت توجہ دینا خوش آئند ہے۔
پاکستان میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر ہر دور میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔ کسی حکومت نے اس پر کم توجہ دی اور کسی نے زیادہ۔ اس ضمن میں ہمارے ہاں یہ تاثر راسخ ہو چکا ہے کہ نون لیگ کی حکومت جب بھی آتی ہے سڑکوں، پلوں اور موٹرویز کی تعمیر کے لئے کام تیز ہو جاتاہے۔ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھائے جانے سے ماضی کی نسبت سفر آسان ہوگیا ہے جس سے وقت اور پیسے کا ضیاع کم ہوا ہے۔ خاص طور پر موٹرویز کی بدولت تو عوا م کی بہت سی سفری مشکلات آسان ہوگئی ہیں۔
جہاںملک میں سڑکوں کا جال بچھانا خوش آئند ہے وہاں ارباب اختیار کی توجہ اس طرف مبذول کرانا بھی خوش آئند ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت میں استعمال ہونے والا میٹریل غیر معیاری ہونے سے سڑکیں بہت جلد کھنڈرات کی شکل اختیار کرلیتی ہیں بلاشبہ اس میں اخلاقی اور مالی کرپشن ہی بنیادی وجہ ہے۔

 

تجاوزات کا مسلہ درد سر بن  چکا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button