بین الاقوامی
پیکا ایکٹ, برطانیہ میں صحافیوں کا احتجاج
پیکا ایکٹ کے خلاف برطانیہ میں بھی صحافی نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

پیکا ایکٹ, برطانیہ میں صحافیوں کا احتجاج
پیکا ایکٹ (PECA) کو آزادیٔ اظہار پر قدغن قرار دیتے ہوئے صحافتی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنان مسلسل احتجاج ریکارڈ کرا رہے ہیں۔ برطانیہ میں انٹرنیشنل جرنلسٹس کونسل آف پاکستان (IJCOP) کے زیر اہتمام بریڈفورڈ میں ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران مقررین نے پیکا ایکٹ کو "کالا قانون” قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ یہ قانون پاکستان میں صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس، اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے خطرہ بن چکا ہے اور اس کا مقصد آزادیٔ اظہار کو دبانا اور حکومت مخالف آوازوں کو خاموش کرنا ہے۔