قومی خبریں

عمران خان کا آرمی چیف کو خط بطورسابق وزیراعظم ہے،بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے۔

عمران خان کا آرمی چیف کو خط بطور سابق وزیراعظم ہے،

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خط میں سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا کہا ہے۔

صرف آرمی چیف سے ملاقات ہوئی: بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے فوج ہماری ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button