قومی خبریں

شہباز و حمزہ رمضان شوگر ملز ریفرنس فیصلہ محفوظ

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

شہباز و حمزہ رمضان شوگر ملز ریفرنس فیصلہ محفوظ

لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جج سردار محمود اقبال ڈوگر نے اینٹی کرپشن کورٹ میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں حتمی دلائل دیے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نالے کی تعمیر کا حکم اس وقت کے وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے نہیں دیا، نالے کی تعمیر کی منظوری پنجاب کابینہ نے دی تھی، یہ نالہ علاقے کی بہتری کے لیے بنایا گیا تھا۔

شہباز اور حمزہ کے خلاف رمضان شوگر مل مقدمے کی سماعت ملتوی

وکیل امجد پرویز نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا، نالہ صرف رمضان شوگر ملز کے لیے نہیں ہے، اس سے  10 گاؤں استفادہ کر رہے ہیں، یہ ریفرنس مضحکہ خیز سروے کی بنیاد پر بنایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button