قومی خبریں

پیکا قانون،ملک کو شمالی کوریا بنا دیا،حمد ﷲ

پیکا قانون،ملک کو شمالی کوریا بنا دیا، جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔

پیکا قانون،ملک کو شمالی کوریا بنا دیا، جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمدﷲ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جیسے قوانین بنانے سے پاکستان کو شمالی کوریا بنا دیا گیا۔

حافظ حمدﷲ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کو پیکا قانون پر دستخط نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی، لیکن اگلے روز دستخط کردیے۔

انہوں نے کہا کہ کیا ایک اعلیٰ ترین منصب پر فائز شخصیت کا یہ رویہ مناسب ہے؟

لیاقت بلوچ نے پیکا متنازع قرار دے دیا

حافظ حمد ﷲ کا مزید کہنا تھا کہ آج کی حکومتی پارٹیاں پی پی پی اور مسلم لیگ اپوزیشن میں پیکا قانون کو سیاہ قانون کہا کرتی تھی، کیا یہ کھلا تضاد، دوغلاپن اور رنگ برنگی نہیں ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button