قومی خبریں
وزیرِ اعلیٰ کے بجائے کارکن پیسے خود اکٹھے کریں:جنید اکبر
خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے پیسے لینے کے بجائے خود اکٹھے کریں۔

وزیرِ اعلیٰ کے بجائے کارکن پیسے خود اکٹھے کریں، جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کال پر 8 فروری کو صوابی میں جلسہ ہو گا۔ جلسہ اور ورکرز پارٹی کے ہیں تو تعاون بھی ہم سب نے کرنا ہو گا۔
جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے ہمیشہ ہر کارکن اور ہر پارٹی ونگ کو سپورٹ کیا ہے۔
پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے نئے صدر نے کہا کہ کچھ چیزیں اور طریقہ کار اب ہم بدلیں گے، ہم سے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور ہم پر الزامات لگائے جاتے رہے۔