قومی خبریں
ایف بی آر خود گاڑیاں خریدے: اعظم نذیر تارڑ
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ اجلاس میں ایف بی آر کی گاڑیوں کے معاملے پر اظہارِ خیال کیا ہے۔

ایف بی آر خود گاڑیاں خریدے، سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گاڑیوں کی خریداری کو روکا جبکہ وزیرِ اعظم سے کہا گیا کہ آپ اجازت دیں تاکہ ایف بی آر کے محاصل زیادہ ہوں، جس پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایف بی آر اپنے بجٹ سے ان گاڑیوں کے اخراجات پورے کرے۔ وزیرِ قانون نے کہا کہ وہ گاڑیاں اپنے وسائل سے خرید رہے ہیں، کوئی اضافی گرانٹ نہیں لی جبکہ ایف بی آر نے کہا کہ ہم فیلڈ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزراء: 2 لاکھ تنخواہ، 1500 سی سی گاڑی، 400 لیٹر مفت پیٹرول: اعظم نذیر تارڑ
انہوں نے مزید کہا کہ ایف بی آر کہتی ہے کہ وہ 3 ہزار ارب روپے کے خلاء کو پورا کر سکتی ہے۔