تازہ ترین

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی: وزیرِ اعظم

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی: وزیرِ اعظم

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری محنت رنگ لا رہی ہے، جلد بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں، ملکی برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، اُمید ہے پالیسی ریٹ میں کمی آئے گی۔

200 بڑے بجلی چور فہرست تیار: لیسکو

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کو جلد اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، بجلی سستی ہونے تک ترقی نہیں ہو سکتی، یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button