تازہ ترین

مذاکرات اصولی طور پر ختم ہوچکے، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باقائدہ ختم ہوچکا ہے۔

مذاکرات اصولی طور پر ختم ہوچکے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکراتی عمل بدستور غیر یقینی کا شکار ہے، حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی میں رکاوٹ کی وجوہات پر بیرسٹر گوہر اور عرفان صدیقی نے  نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کی۔

تاہم بیرسٹر گوہر نے اشارہ دیا کہ اگر حکومت جوڈیشل کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس پر بات کرنے کو تیار ہو تو وہ مذاکرات میں دوبارہ بیٹھنے کےلیے عمران خان سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مذاکرات کے آغاز میں حکومت نے تاخیر کی اور کمیشن کی تشکیل میں بھی تاخیر کی، پی ٹی آئی کا فیصلہ وہی ہے جو بانی چیئرمین نے کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی حکومت سنجیدہ ہے تو ایک بھی مثبت قدم اٹھائے، بانی سے بات کریں گے۔ 7 دن ختم ہونے کے بعد مذاکراتی عمل باضابطہ ختم ہو چکا ہے۔

اب مذاکراتی بیٹھک میں شرکت نہیں، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکومت چاہے تو کمیشن کا اعلان کردے، اس کے بعد ہم دیکھیں گے، حکومت کمیشن کے ٹی او آر  پر بیٹھنے کا کہے تو اس پر عمران خان سے بات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button