تازہ ترین

غریبوں کی سہولت یوٹیلٹی اسٹورز بند 

حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند اور اثاثے حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دیں

غریبوں کی سہولت یوٹیلٹی اسٹورز بند، حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند اور اثاثے حفاظتی تحویل میں لینے کی تیاری شروع کر دیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کرنے سے متعلق کمیٹی بنا دی ہے، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار 7 رکنی کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ اور وزیر مملکت آئی ٹی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔ وفاقی کابینہ نے کمیٹی کے لیے ٹی او آرز بھی طے کر لیے ہیں، کمیٹی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز فوری بند کرنے کا طریقہ کار متعین کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کارپوریشن کی پراپرٹی، اثاثوں کی حفاظت، مینٹیننس کے لیے انتظامات کا تعین کرے گی، ملازمین کو سر پلس پول میں شامل کرنے کے لیے انتظامات کا جائزہ بھی لے گی۔

مشرق وسطیٰ کے بینکوں سے 1 ارب ڈالر قرض ملے گا، وزیر خزانہ

اس کے علاوہ ملازمین کو دیگر حکومتی اداروں کی اسامیوں میں ضم کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button