قومی خبریں

عمران خان سیاسی قیدی نہ ہوتے تو نواز، شہباز، زرداری بھی جیل میں ہوتے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف مقدمات سیاسی نہ ہوتے تو نواز، شہباز اور زرداری بھی جیل میں ہوتے۔

عمران خان سیاسی قیدی نہ ہوتے تو نواز، شہباز، زرداری بھی جیل میں ہوتے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ رجیم چینج نہیں ہونا چاہیے تھا، اس اقدام سے جمہوریت اور معیشت کو نقصان پہنچا۔ عمران حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں تھی جس پر عوام کو ووٹ سے فیصلہ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تھا۔

چہرے نہیں نظام بدلو: حافظ نعیم الرحمٰن

 

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button