صحت و غذا

روشن چمکتا چہرہ،صاف و شفاف جلد، مگر کیسے؟

کیا آپ مہنگی اور غیر مؤثر بیوٹی کریموں سے تنگ آچکی ہیں؟ کیا آپ روشن چمکتا چہرہ،صاف و شفاف جلد اپنانا چاہتی ہیں؟ اب یہ وقت ہے ان تمام غیر مؤثر اشیاء کو اپنے سے دور پھینک دینے کا،

کیا آپ مہنگی اور غیر مؤثر بیوٹی کریموں سے تنگ آچکی ہیں؟ کیا آپ روشن چمکتا چہرہ،صاف و شفاف جلد اپنانا چاہتی ہیں؟ اب یہ وقت ہے ان تمام غیر مؤثر اشیاء کو اپنے سے دور پھینک دینے کا، قدرتی غذا سے پائیں, روشن چمکتا چہرہ، صاف و شفاف جلد۔ آپ اپنی خوراک کا طریقہ کار بدل کر مہاسوں، چہرے کے دانوں سے پاک اور صاف شفاف جلد پا سکتے ہیں، جو کہ سوچنے میں مشکل نظر آتا ہے مگر یہ ممکن ہے، جو کہ نہ تو مہنگا ہے اور سب سے بڑھ کر کیمیکل سے پاک طریقہ کار ہے۔ بہترین جلد کے لئے ان غذائیت سے بھر پور کھانوں پر توجہ دیں۔
سرخ شملہ مرچ:
یہ ایک ایسی سبزی ہے جو آپ پکی ہوئی کھائیں یا سلاد کے طور پر دونوں طرح کھانے میں مزیدار ہے۔ ایک سرخ شملہ مرچ روزانہ وٹامن ”سی“ کی 100فیصد ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ اس کے اندر ڈائٹری فائبر اور وٹامن ”B6“ کی بھی اچھی مقدار شامل ہوتی ہے۔اس میں موجود دوسرے اجزاء چہرے پر پڑنے والی جھریوں سے بچاتے ہیں، دورانِ خون کو بہترکر کے جلد کو جوان اور تروتازہ رکھتے ہیں۔ یہ کیل مہاسوں سے بھی جلد کو پاک رکھتی ہے۔ کیلوریز میں انتہائی کم ہے، ایک مناسب سائز کی سرخ مرچ میں تقریباً 30کیلوریز ہوتی ہیں۔
ڈارک چاکلیٹ:
یہ اچھی جلد کے لئے ایک بہترین غذا ہے،ڈارک چاکلیٹ جس میں انٹی آکسیڈنٹ،فیٹی ایسڈ اورفلیوونولز کی موجودگی چمکدار جلد کی ضمانت ہیں۔ اس میں موجود انٹی آکسیڈنٹ جلد کے کھدرے پن کو کم کرتے ہیں اور جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں موجود کوکا جسم کی شریانوں کو پرسکون رکھتی ہے اور خون کی سرکولیشن کو بڑھاتی ہے جس سے جلد صحت مند ہونے اور چمکنے لگتی ہے۔ بہترین چاکلیٹ بغیر دودھ اور چینی کے ہوتی ہے۔
مچھلی:
مچھلی،ڈپریشن،ذہنی تھکاوٹ اور دباؤ کو کم کرتی ہے۔ یہ وٹامن ”ڈی“ حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے جو کہ دل،ہڈیوں،جلد کی رنگت اوردماغ کو صحت مند رکھتا ہے۔ مچھلی اومیگا 3 فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہوتی ہے جو کہ جسم سے سوزش،کیل مہاسے اور جھریوں کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ مچھلی سر کی ہڈی میں نمی پیدا کرتی ہے جو سر کے بالوں کے لئے انتہائی بہترین ہوتی ہے۔
گری کا تیل:
گری کا تیل چربی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ ہے،جس میں موجود لوریک ایسڈ جو انٹی بیکٹریل اورانٹی وائرل ایجنٹ ہے کیل مہاسوں، سوزش،انفیکشن اور وائرس کو دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ گری کے تیل میں موجود وٹامن ”ای“جلد کو جھریوں سے پاک،نم اورنرم رکھتی ہے۔ گری کے تیل کو جسم پر لگانااور ایک کھانے کا چمچ روز کھانا بہترین غذا ہے، یہ تھائیرائڈ جیسے مرض میں بہترین ہے۔
سبز چائے:
سب لوگ جانتے ہیں کہ سبز چائے ایک مشروب ہے جو کہ پودوں کے پتوں سے حاصل کی جاتی ہے۔ اکثر لوگ عام چائے کو بہت پسند کرتے ہیں، سبز چائے کو اپنی روزانہ کی خوراک کا حصہ بنائیں کیونکہ یہ بہترین انٹی آکسیڈنٹ ہے، ا س میں موجود ایمیو ایسڈ جسم کو پرسکون رکھ کر آپ کو ذہنی دباؤ سے بچاتا ہے۔ اس میں موجود کچھ ایسے اجزاء بھی ہیں جن کو دنیا بھر میں کینسر کے خلاف ایک اہم ہتھیار مانا جاتا ہے، یہ ہائی بلڈ پریشر سے بھی بچاتی ہے،اچھے رزلٹ کے لئے ایک دن میں 3یا اس بھی زیادہ کپ سبز چائے کے پی لیا کریں۔
پالک:
پالک غذا اور غذائیت سے بھر پور سبزی ہے، جس کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا انتہائی ضروری ہے۔ یہ وٹامن ”ای“،”اے“،”سی“آئرن،میگنیشیم،فائبراور پودوں کی پروٹین سے بھرپور ہے۔ اس میں موجود وٹامن جلد کے لئے بہترین ہیں، جو جلد سے متعلق تمام مسائل کا حل ہیں،یہ جلد کو اندر اور باہر دونوں طرف سے صاف کرتے ہیں۔
بیج:
تخم ملنگا،حشیش،سورج مکھی،لوکی اور السی کے بیج جلد کیلئے انتہائی بہترین ہیں۔ لوکی اور سورج مکھی کے بیج سلینیم،وٹامن ”ای“میگنیشیم اور پروٹین سے بھرپور ہیں۔ سلینیم اور پروٹین جلد کو جھریوں سے پاک،وٹامن ”ای“جلد میں نمی پیدا کرنے اور میگنیشیم ذہنی دباؤ کو کم کرتی ہے۔تخم ملنگا،السی اور حشیش کے بیج کیل مہاسوں اور جھریوں سے بچاؤ کے لئے بہترین ہیں۔
پپیتا:
پپیتا ایک بہترین پھل ہے جس کی تاریخ ایک غذائیت سے بھر پور پھل کی ہے،اس میں کیلوریز انتہائی کم ہوتی ہیں اور اس میں کولیسٹرول نہیں ہوتا، لہٰذا اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اس کو روز کھائیں تاکہ اس کی غذائیت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکے۔اس میں موجود وٹامن ”سی“ اور ”ای“ جلد کے لئے بہت مفید ہیں اور یہ جلد کو سورج کی شعاعوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
گاجر:
گاجر نہ صرف آنکھوں کے لئے بہترین ہے بلکہ یہ جلد پر بھی بہت مفید اثرات ڈالتی ہے۔ اس میں موجود وٹامن ”اے“ جلد کے اُپری حصہ پر نئے خلیوں کو پیدا کرکے جلد کو چکدار اور صاف رکھتی ہے،جلد کے کینسر سے بھی بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے۔
آپ کو یہ تمام خوراک روزانہ کھانے کی ضرورت نہیں ہے مگر ان میں سے چند ایک بدل بدل کر روز کھائیں، برگر اور اس سے ملتی جلتی تمام چیزوں سے پرہیز کریں اور بہت زیادہ میٹھے سے اجتناب برتیں۔

دھوپ… توانائی اور صحت کا انمول خزانہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button