قومی خبریں

ٹرمپ حکومت آنے پر کچھ ہونے کا تاثر غلط ہے: شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایسا تاثر دینا کہ ٹرمپ آئے گا تو کچھ ہوگا غلط ہے۔

ٹرمپ حکومت آنے پر کچھ ہونے کا تاثر غلط ہے،

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ امریکا میں نئی ایڈمنسٹریشن کی وجہ سے پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے پر خطے میں بہتری آئے گی۔

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور گورنر کا کرم کے معاملے میں کوئی لینا دینا نہیں، گورنر یہ بتا دیں کہ وہ کتنی مرتبہ کرم گئے۔

نئی امریکی انتظامیہ کے شکر گزار ہیں، شیخ وقاص اکرم  

اُنہوں نے کہا کہ گورنر کو کرم کے معاملے پر سیاست نہیں چمکانی چاہیے، جب حالات بہتر ہوتے ہیں تو کچھ عناصر خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ نہ الیکشن کے دوران اور نہ بعد میں ہمارا کوئی وفد ان کے پاس گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button