صنعت وتجارتقومی خبریں

شہباز حکومت, 9 ماہ میں قرضہ 5556 ارب بڑھ گیا

شہباز شریف کے دور حکومت میں ملک پر قرضوں کا بوجھ مزید بڑھ گیا، 9 ماہ میں قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے

شہباز حکومت, 9 ماہ میں قرضہ 5556 ارب بڑھ گیا، شہباز شریف کے دور حکومت میں ملک پر قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا، 9 ماہ میں قرضے 5556 ارب روپے بڑھ گئے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق فروری 2024 تا نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا قرضہ 64 ہزار 810 ارب سے بڑھ کر 70 ہزار 366ارب روپے پر پہچ گیا۔ دستاویز کے مطابق موجودہ حکومت کے پہلے 9 ماہ میں مقامی قرض میں 5ہزار 556 ارب روپےکا اضافہ ہوا تاہم اسی مدت میں مرکزی حکومت کے غیرملکی قرض میں 356 ارب روپے کی کمی ہوئی-

2024 کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریف

دستاویز کے مطابق نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 48 ہزار585 ارب اور غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا جبکہ فروری 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 675 ارب روپے اور مرکزی حکومت کا غیرملکی کاقرضہ 22 ہزار 134 ارب روپے تھا، موجودہ حکومت میں نگرانوں کے مقابلے میں مجموعی طور پرقرضوں میں بڑا اضافہ رکارڈ کیا گیا-

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button