قومی خبریں

لاہور بار الیکشن:تحریک انصاف حمایت یافتہ مبشر رحمان منتخب

حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان 2 ہزار 400 ووٹ لے کر لاہور بار کے صدر منتخب ہو ئے ، ان کے مدمقابل عاصمہ گروپ کے میاں فیض 1807 ووٹ لے سکے

لاہور بار الیکشن، تحریک انصاف حمایت یافتہ مبشر رحمان منتخب، حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان نئےصدر منتخب، لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان صدر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدر کی نشست پر حامد خان گروپ کے امیدوار مبشر رحمان 2 ہزار 400 ووٹ لے کر لاہور بار کے صدر منتخب ہو ئے، ان کے مدمقابل عاصمہ گروپ کے میاں فیض 1807 ووٹ لے سکے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر نصیر بھلہ نے 3ہزار 736 ووٹ حاصل کر کے میدان مارا جبکہ سیکرٹری کی دوسری نشست پر 3 ہزار 458 کر کے کامیاب ہوئے۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اعجاز گجر 3ہزار 682 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے،

مسعود ہسپتال اور لاہور بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ایوان عدل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر حافظ شجاعت علی 3ہزار 127 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے، سنئیر نائب صدر کی سیٹ پرمکاں شرجیل 4ہزار 476 ووٹ لے کر براجمان اور نائب صدر کی دوسری سیٹ پر ملک سیف کھوکھر 3 ہزار 23 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نائب صدر کنٹ کی سیٹ پر افلاطون جھکٹر نے 3 ہزار 157 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، نائب صدر ماڈل ٹاون کی سیٹ پر وقاص اسلم3 ہزار 387 ووٹ لے کرکامیاب

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button