تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی، مذاکراتی کمیٹی کا آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں، اسد قیصر کا بیان، انہوں نے کہا تھا کہ مذاکرات سے متعلق ہماری کمٹمنٹ ہے، اس لیے اعتماد سے بات کر رہے ہیں، مریم نواز اور خواجہ آصف کی باتوں پر افسوس ہے۔

مذاکرات پاکستان کی ضرورت ہیں تحریک انصاف کی نہیں، شاہ محمود

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔ اسد قیصر نے کہا تھا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائی جائے، ن لیگ کو چاہیے کہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے۔ اس قیصر نے الزام لگایا تھا کہ خواجہ آصف اور مریم نواز کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات ناکام بنا دیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button