تازہ ترینقومی خبریں
عمران عدالتی جنگ لڑیں گے، ریلیف نہیں لیں گے، بیرسٹر علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے ڈیل یا ریلیف نہیں لوں گا، عدالتی جنگ کروں گا۔

عمران عدالتی جنگ لڑیں گے، ڈیل یا ریلیف نہیں لیں گے، ایک بیان میں بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ اس وقت ملک میں اندھیرا ہے جمہوریت نہیں، حکومت بظاہر حکومت ہے وہ مذاکرات کر رہی ہے لیکن دیکھ کسی اور طرف رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں آج بھی ایک گروپ ہے جو کہتا ہے کہ مزاحمت کریں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اندھیرے کو اندھیرے سے نہیں روشنی سے ختم کرسکتے ہیں، ہمارے پاس زبان ہے اس سے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
عدالت نے نوٹس لیا تو عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کرنا پڑے گا، جسٹس امین الدین
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ ہمیں انتخابی اصلاحات، الیکشن کمشنر کی تبدیلی اور آئینی بینچ ختم کرنے پر بات کرنی چاہیے۔