تازہ ترین

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی

سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔

سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی، سیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار کی درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

پارلیمنٹ نہیں آئیں سپریم ہے،جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں ججز تعداد میں اضافہ اور پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون میں ترمیم بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے، آئینی ترمیم کے تحت ہونے والی تعیناتیاں اور تمام اقدامات بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئینی ترمیم بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں سے براہ راست متصادم ہے، جوڈیشل کمیشن میں ایگزیکٹیو کی اکثریت عدلیہ کے امور میں مداخلت ہے۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے لیے اپنایا گیا طریقہ کار بھی کسی صورت جمہوری نہیں تھا، متعدد ارکان پارلیمنٹ نے دباؤ ڈالے جانے اور اغواء کیے جانے کے الزامات عائد کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button