لاہور: پولیس کی بڑی کارروائی منشیات سمیت ملزم گرفتار
پشاور سے منشیات لاہور لانے والے 4 ملزم 108 کلو منشیات سمیت گرفتار

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی سربراہی میں لاری اڈہ پولیس کی کارروائی لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام، پشاور سے منشیات کی سپلائی لانے والے ملزمان لاری اڈہ پولیس کی گرفت میں4 ملزمان کے قبضہ سے 108 کلو منشیات برآمد،ایس پی کا کہنا ہے کہ ملزمان لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں منشیات فروخت کرتے تھے،گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر تشکیل دی گئی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کر کے ملزمان عالمگیر اور واصد کے قبضہ سے 44 کلو 600 گرام چرس جبکہ ملزمان امین اور شعبان کے قبضہ سے 33 کلو سے زائد چرس اور 25 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی،ملزمان سپلائی کے لئے قیمتی گاڑی لینڈ کروزر اور موٹر سائیکل کا استعمال کرتے،
ملزمان کے زیر استعمال گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی پولیس تحویل میں لیا گیا ،ملزمان عالمگیر اور واصد پشاور سے مال لا کر ملزمان امین اور شعبان کو دیتے جو آگے شہر میں سپلائی کرتے،لاری اڈہ پولیس 4 ملزمان پر مشتمل منشیات کے نیٹ ورک کو گرفتار کیا ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایس ایچ او عرفان چدھڑ اور ٹیم کے لیےتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان،ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں۔