قومی خبریں

بیک ڈور رابطوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، علیمہ خان

عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں

بیک ڈور رابطوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ تاثر دیا جا رہا ہے عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کے سوا کوئی رابطہ نہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کہا کہ حکومت چاہ رہی ہے کہ یہ تاثر دیا جائے عمران انہی کی طرح این آر او لے کر باہر آئیں۔ عمران کی بہن نے کہا کہ انہوں نے بڑی کوشش کی عمران خان تین سال کیلئے ملک سے باہر چلے جائیں، پھر انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو ہاؤس اریسٹ میں ڈال دیتے ہیں۔ پھر کہا کہ آپ چپ رہیں اور ہماری حکومت چلنے دیں، یہ پیغامات ہمیں براہ راست نہیں، مختلف ذرائع سے آئے۔

عمران کے خلاف 190 ملین پائون کا ریفرنس موخر

انھوں نے کہا تاثر دیا جا رہا ہے عمران خان کے بیک ڈور رابطے اور چینلز سے بھی ہو رہے ہیں، علیمہ خان نے کہا میرے بھائی نے مذاکراتی کمیٹی کو دو نکاتی ایجنڈا دیا ہے، ایک مطالبہ 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن کا قیام، دوسرا بےگناہ لوگوں کی رہائی ہے۔ انھوں نے کہا عمران خان کا خیال ہے جوڈیشل سسٹم کے تحت خود کو بے گناہ ثابت کر کے باہر آئیں،  190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ نہیں دے رہے کہ میری گردن پر تلوار لٹکائیں گے۔ علیمہ خان کے مطابق عمران نے کہا چاہتا ہوں سزا سنائیں تاکہ ساری دنیا کے علم میں آئے کہ یہ کیا کیس تھا، وہ چاہتے ہیں کہ جلد سے جلد ریفرنس پر سزا سنائی جائیں ہائیکورٹ لے جائیں۔  جو لوگ اب تک لاپتا ہیں اس پر کیوں آواز نہیں اٹھائی جا رہی، پارٹی لیڈرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بتائیں کہ کتنے کارکنان لاپتا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button