جرم و سزا

فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزم گرفتار

انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزم گرفتار، انویسٹی گیشن پولیس لاہور کا فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کےخلاف کریک ڈائون جاری،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ کی پولیس ٹیم نے کارروائی کی،انچارج انویسٹی گیشن آفیسر کے مطابق فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم عدنان خالق کو گرفتار کر لیا،ملزم نے شہری محمد اشرف کو لیں دین کے معاملے میں بوگس چیک دیا تھا، ملزم عدنان خالق کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا،

پھولنگر: نشہ اور جوا سے نوجوان نسل تباہی کے دھانے پر

پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ فنانشل کرائم کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کےخلاف انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button