تازہ ترین

ڈوری والے مذاکرات خرابیاں لائیں گے:لیاقت بلوچ

جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے

ڈوری والے پر ہل جانے والے مذاکرات خرابیاں لائیں گے، جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے اندر سے مذاکرات ناکامی کی مہم جاری ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاسی اور سماجی ناانصافی تباہی لا رہی ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ نظام کو مخالفین کی گرفت کے لیے سست کرنا بڑی غلطی ہے۔

حکومتی کشمکش عدم استحکام کا باعث ہے,لیاقت بلوچ

دوسری جانب سربراہ تحریکِ تحفظِ آئین محمود خان اچکزئی نے حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے عمل پر سوال اٹھا دیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جس حکومت کے پاس جائز مینڈیٹ ہی نہیں ہے اس سے کس بات کے مذاکرات ہو رہے ہیں؟

انہوں نے کہا تھا کہ حکمرانوں کو پاکستان کے حالات کا اندازہ تک نہیں۔

محمود اچکزئی نے ملکی معاملات پر تمام اداروں کی گول میز کانفرنس بلانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button