تازہ ترین

ایپکس کمیٹی: خفیہ کارروائی ہے، تبصرہ جائز نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی اجلاس خفیہ ہوتا ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس کی خفیہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق بیان پر وفاقی وزیر نے ردعمل دیا اور کہا کہ ایپکس کمیٹی اجلاس کی کاروائی خفیہ ہوتی ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس پر صحافی نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ کیا علی امین گنڈاپور نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا؟ وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ علی امین گنڈاپور ہمارے محترم ہیں ان کی مشکل کا ہمیں احساس ہے، انہیں دو کشتیوں میں چلنا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم نے ایپکس فورم پرکیسےگولی چلنےکا انکار کیا،گنڈا پور

انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ، دوسری طرف اپنی پارٹی کو بھی خوش رکھنا ہے، کچھ بیانات سیاسی ہوتے ہیں اور کچھ کام ہوتا ہے جو سرکاری ہوتا ہے، سرکاری اور سیاسی کام کا فرق جان کر جیو۔ صحافی نے استفسار کیا کہ کیا تحریک انصاف کے دونوں مطالبات جائز ہیں؟ اس پر احسن اقبال نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں یا نہیں فیصلہ مذاکراتی کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان اجلاس کی کارروائی خفیہ ہوتی ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button