تازہ ترین

مذاکرات پاکستان کی ضرورت ہیں تحریک انصاف کی نہیں، شاہ محمود

مذاکرات اپنی جگہ،حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات، شاہ محمود قریشی

مذاکرات اپنی جگہ،حکومت وقت پورا کرتی ہے یا نہیں وہ بعد کی بات، تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی کا میڈیا پر بیان۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان نازک موڑ پر کھڑا ہے، میری دعا ہے کہ مذاکرات کسی منطقی نتیجے تک پہنچیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کی ضرورت پاکستان کو ہے، تحریک انصاف کو نہیں، مذاکرات مثبت نتیجے پر جانے چاہئیں ورنہ حکومت ڈگمگا جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی جمہوریت کے دور کے لیے خطرہ ہو گی، بانی پی ٹی آئی کی سوچ اور فیصلہ ملک کے مفاد کے لیے ہے، تحریک انصاف نے نیک نیتی سے مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔

مذاکرات کے اچھے نتائج آ رہے ہیں: ایاز صادق

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، جمہوریت کے دعوے دار سنجیدگی سے مذاکرات آگے بڑھائیں، ہمارا کوئی ناجائز مطالبہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو سیاسی قیدی ہیں ان کو رہا کیا جائے، ضمانت تو قتل کے ملزم کو بھی مل جاتی ہے، ہم ڈیڑھ سال سے جیل میں ہیں، ضمانت ملی نہ کیس شروع ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج تک سول ملٹری اتفاق سے ہی ترقی ممکن ہوئی، بلاول کو پتہ ہونا چاہیے کہ ملک کی ضرورت کیا ہے، پاکستان قائم و دائم رہے گا، سیاسی دانش مندی وقت کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button