قومی خبریں

PIA: پرواز میں فنی خرابی، کراچی میں لینڈنگ

کراچی سے گوادر کے لیے پی آئی اے کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی

کراچی سے گوادر کے لیے PIA کی پرواز کی روانگی کے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس پر پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کرائی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 8 بج کر 13 منٹ پر کراچی سے گوادر کے لیے روانہ ہوئی تھی، روانگی کے کچھ دیر بعد پائلٹ نے طیارے کے انجن میں فنی خرابی ظاہر کی۔

کارگو طیارے کے انجن میں دھماکہ، ایمرجنسی لینڈنگ

پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو طیارے میں فنی خرابی سے آگاہ کیا اور روانگی کے 43 منٹ بعد کراچی واپس لینڈنگ کی۔

ترجمان کے مطابق اے ٹی آر 42 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے، شعبہ انجینئرنگ سے کلیئرنس ملتے ہی پرواز کو واپس گوادر روانہ کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button