تازہ ترین

تحریک انصاف، 2 مطالبات منوانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے مشاورت کے بعد 2 مطالبات حکومت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا، تحریک انصاف رہنماؤں کی جوڈیشل کمیشن بنانے اور قیدیوں کی رہائی کے مطالبے پر مشاورت ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف تحریری طور پر دو ہی مطالبات حکومتی ٹیم کے سامنے رکھے گی۔

ملٹری کورٹس سے سزاؤں کی پھر مذمت کرتا ہوں، عمر ایوب

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن اور جیلوں میں بند اپنے کارکنوں کی رہائی کا تحریری مطالبہ سامنے رکھے گی۔

تحریک انصاف اور حکومت کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات 2 جنوری کو ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button