تازہ ترین

سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں سڑکیں بند کرنا مناسب نہیں ہے۔

Mashriq Urdu

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت کو مسئلہ پارا چنار حل کرنا چاہیے۔ میئر کراچی نے کہا کہ سڑکیں بند کرنے سے ٹارگٹ پورا نہیں ہوتا، مظاہرین سے بات چیت جاری ہے، آج یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کچھ بھی ہوتا ہے تو احتجاج کراچی میں ہوتا ہے، پورا شہر بند ہو جاتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نیو کراچی میں سڑکیں بنائیں اور کل روڈ کٹنگ ہو رہی تھی، اس کی اجازت کس نے دی؟

مذہبی بنیاد پر احتجاج: کراچی اکثر مقامات بند

ان کا کہنا ہے کہ پی پی کے کارکنان کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، کل لاڑکانہ جیسا بڑا اجتماع میں نے کہیں نہیں دیکھا، سخت سردی کے باوجود عوام نے بلاول بھٹو اور صدرِ مملکت کو سنا۔ میئر کراچی نے کہا کہ ایک آدمی نہیں سمجھتا کہ ٹاؤن، کے ایم سی کا اختیار کہاں پر ہے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کو عوام کے لیے کھولاجا رہا ہے، لوگ اب کورنگی سے قائد آباد تک با آسانی سفر کر سکیں گے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ پیپلز پارٹی کیا کام کر رہی ہے اور ٹاؤن کیا کام کر رہے ہیں۔ میئر کراچی نے کہا کہ نیپا انفیکشیس ڈیزیز اسپتال آج بھی مکمل نہیں ہوا، یہ اسکیم کسی اور نے منظور کی تھی، یہاں ٹراما سینٹر بننا تھا، سروس لین پر اسپتال نہیں بنائے جاتے، یہ انفکیشس ڈیزیز کا پہلا اسپتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا میں اس اسپتال نے کام شروع کیا، یہ مکمل کیوں نہیں ہوا چیک کر کے بتا سکوں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button