قومی خبریں

بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 4 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

مشرق اردو: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی جج شبیر بھٹی نے پی ٹی آئی کے 26 نومبر کے احتجاج پر بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سابق خاتون اول اپنے وکلاء کے ہمراہ کمرہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں حاضری

عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کرلی، عدالت نے 50، 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button