بین الاقوامی
صیہونی فوج کا صحافیوں کی گاڑی پر حملہ، 5 جاں بحق
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مشرق اردو: عرب میڈیا کے مطابق نصیرات میں العودہ اسپتال کے سامنے اسرائیلی بم باری سے صحافیوں کی گاڑی تباہ ہو گئی۔
گاڑی میں سوار 5 صحافی جاں بحق ہوئے ہیں۔
اس حوالے سے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں 141 میڈیا ورکرز مارے جا چکےِ۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے کہا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 133 فلسطینی میڈیا ورکرز غزہ میں مارے گئے ہیں۔